پرائیڈ آف پرفارمنس عزیز میاں قوال کی 14 ویں برسی کل منائی جائیگی

جمعہ 5 دسمبر 2014 13:14

پرائیڈ آف پرفارمنس عزیز میاں قوال کی 14 ویں برسی کل منائی جائیگی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) پرائیڈ آف پرفارمنس عزیز میاں قوال کی 14ویں برسی کل ہفتہ کومنائی جائے گی ۔عزیز میاں قوال 17اپریل 1942ء کو پید ا ہوئے ۔ ان کا اصل نام عبدالعزیز تھا لیکن وہ عزیز میاں قوال کے نام سے مشہور ہوئے۔ عزیز میاں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور قوالی کے شعبہ کا چناؤ کیا۔

(جاری ہے)

عزیز میاں کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ انہوں نے اپنی گائی گئی زیادہ تر قوالیوں کی شاعری خود تخلیق کی۔

عزیز میاں نے اپنے منفرد ، بھاری بھرکم ، بارعب انداز گائیکی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی دیگر ممالک میں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے ، جانے ، پہچانے جاتے تھے۔ حکومت نے عزیز میاں قوال کو 1989ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا ۔عزیز میاں 6دسمبر 2000ء کو 58برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔