پی آئی اے کا نیاکارنامہ ، مسافرموجود ، پائلٹ غیرحاضر

جمعہ 5 دسمبر 2014 14:19

پی آئی اے کا نیاکارنامہ ، مسافرموجود ، پائلٹ غیرحاضر

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) قومی ایئرلائن کی کارکردگی سے متعلق ’کارناموں‘ کی خبریں آئے روز ملتی ہیں اور اس مرتبہ بھی پائلٹ نے کچھ نیا کردکھایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آبادجانیوالی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کی پرواز پی کے 368کے مسافرپہنچ گئے تاہم پائلٹ غیرحاضرتھا۔ بتایاگیاہے کہ مسافروں کے شورشرابے پر اُنہیں طیارے میں بٹھا دیاگیاتاہم ’کپتان‘ جہاز تک نہ پہنچ سکا اور 10بجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے والی پرواز آدھ گھنٹے تک پائلٹ موجود نہ ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر کھڑی رہی ۔

متعلقہ عنوان :