بھارت میں موتیا کے آپریشن کے بعد 40 لوگ نابینا ہو گئے

جمعہ 5 دسمبر 2014 14:58

بھارت میں موتیا کے آپریشن کے بعد 40 لوگ نابینا ہو گئے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) بھارت کی شمالی ریاست پنجاب میں موتیا بند کے آپریشن کے بعد کم سے کم 40 لوگوں کی بینائی ختم ہو گئی ہے۔تمام لوگوں کو امرتسر کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی بینائی لوٹنا مشکل ہے۔یہ آپریشنگورداسپور ضلعے میں گذشتہ ماہ ایک غیر سرکاری ادارے کے قائم کردہ طبی کیمپ میں کیے گئے تھے۔

آپریشن کرانے والوں کی تعداد 49 بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع کے میڈیکل افسر راجیو بھلا کے مطابق جن 40 لوگوں کی آنکھوں کا آپریشن ہوا تھا، ان کے ٹھیک ہونے کا اب امکان نہیں ان کے مطابق بینائی جانے کی ممکنہ وجہ انفیکشن ہے تاہم تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی وثوق کے ساتھ کچھ کہا جا سکتا ہے۔ریاست کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری ادارے نے کیمپ لگانے کیلئے حکومت سے اجازت نہیں لی تھی، تفتیش جاری ہے اور کیمپ میں آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیاگذشتہ ماہ وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں حکومت کے قائم کردہ ایک کیمپ میں نس بندی کے آپریشن کے بعد 15 عورتیں ہلاک ہوگئی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :