ٹنڈو الہ یار، صحابہ کرام ‘کی باوفا جماعت نے حضور اکرم ﷺ کے مشن کو دنیا بھر میں پھیلایا،مولانا عبداللہ سندھی

جمعہ 5 دسمبر 2014 15:53

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) گوٹھ ونگی اوٹھو اور گوٹھ ابرہیم شاہ ٹنڈوالہیار میں عشق مصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت سندھ کے نائب صدر مولانا عبداللہ سندھی نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ ساری انسانیت کے لئے رحمت بن کر آئے آپ ﷺ کی آمد سے قبل دنیا میں جہالت کا اندھیراتھا آپ ﷺ نے جینے کا انداز سکھایا آپ نے معاشرے میں انصاف قائم کر کے مظلوموں کو ان کے حقوق دلوائے صحابہ کرام ‘کی باوفا جماعت نے حضور اکرم ﷺ کے دنیا سے جانے کے بعد آپ ﷺ کے مشن کو دنیا بھر میں پھیلایا صحابہ کرام ‘ سچے عاشقان رسول تھے قرآن کریم کی سیکڑوں آیات صحابہ کرام ‘ کی شان میں نازل ہوئی ہیں اس لئے ہم کہتے ہیں کہ صحابہ کرام ‘کا زکرعبادت ہے ہمیں اس عبادت سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی صحابہ کرام ‘ کے طرز پر چلتے ہوئے ہم بھی عشق مصطفی ٰ ﷺ میں جانیں قربان کر دیں گے لیکن اسلام کے پرچم کو بلند رکھیں گے حیدرآباد ڈویژن کے نگران علامہ عبدالصمدحیدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک دن میں دو بڑی کانفرنس منعقد کر نا ٹنڈوالہیار کی جماعت کا مثالی ڈسپلین ہے حضوراکرم ﷺ سے محبت کے صرف دعوے نہیں کرتے عملی طور اس کردار کو اپنایا ہے سیکڑوں علماء اور ہزاروں کارکنان عشق ومحبت کے اس راستے میں اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں حضوراکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر تجدید 2جنوری بروز جمعتہ المبارک کو سہ پہر 3بجے میرواہ روڑ سے لیاقت گیٹ تک عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی علماء اہلسنت کی قیادت میں نکالی جائے گی جس میں ہزاروں عاشقان رسول ﷺ شریک ہوں گے متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں اہلسنت کے ساتھ ظلم ہورہا ہے ٹارگٹ کلنگ اور جعلی مقابلوں میں اہلسنت نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے اس ظلمم کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کریں گے اس موقع پر کلیم اللہ خان قائم خانی ، مولانا یونس کمبوہ ، ماسٹر اسحاق کمبوہ ، شاہزیب بلوچ ، حاجی کریم بخش بلوچ ، عبداللہ کمبوہ ، مولانا علی محمد کمبوہ ، کامران اوٹھو ، جمشید اوٹھو ، حافظ دھنی بخش لغاری و دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :