لاہور ہائیکورٹ نے خلیجی ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت،وزارت خارجہ اور اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جمعہ 5 دسمبر 2014 16:05

لاہور ہائیکورٹ نے خلیجی ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مختلف جرائم میں ملوث پاکستانی عرب ممالک کی جیلوں میںاپنی سزائیں مکمل ہونے کے باوجود قید ہیں مگر انکی رہائی کے لئے سفارتی سطح پر کوئی کوشش نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتی عدم توجہ کی بنائ پرخلیجی ممالک کی جیلوں میں بند پاکستانی بے یارومددگار ہیں اور انکی آواز سننے والا کوئی نہیں ہے جبکہ پاکستان میں انکے اہل خانہ بے کسی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پاکستانیوں کی رہائی کے لئے حکومت پاکستان کو احکامات صادر کئے جائیں۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت ،وفاقی وزارت خارجہ اور اوور سیز پاکستانیز فاونڈیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نو دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :