کرپٹ حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،عمران خان
جمعہ 5 دسمبر 2014 16:22
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فیصل آ باد کے عوام نے ہمیشہ تاریخ ساز فیصلے کئے ہیں اور آٹھ دسمبر کو مزدور کسان ‘ تاجر ‘ دکاندار اور عوام تحریک انصاف کے حق میں فیصلے دے کر حکمرانوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیں گے ۔احتجاجی کال کو ناکام بنانے کے لئے حکومت بے دریغ خرچہ کر رہی ہے ۔
لیکن کرپٹ حکمرانوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔، ہم کرپٹ حکمرانوں کے خلاف میدان عمل میں نکلے ہیں ۔ کرپٹ حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مرکزی صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی سربراہی میں فیصل آباد کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا،عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کے جانے کا وقت قریب آچکا ہے ۔(جاری ہے)
لیکن ہم انہیں ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے قوم کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ، ہمارا پلان “سی” نہیں رکے گا، لاہور میں پولیس کے نابینا افراد پر تشدد سے دکھ ہوا، جمہوریت میں انصاف نہ ملنے پر احتجاج کا حق ہوتا ہے، قطر میں ایل این جی کنٹریکٹ میں اربوں کا پیسہ بنے گا،آصف زرداری شریف برادران کو کرپشن روکنے کا نہیں کہیں گے، اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کا وقت ہے۔لاہور میں شریفوں کے نابینا افراد پر تشدد سے دکھ ہوا، جمہوریت میں انصاف نہ ملنے پر احتجاج کرنے کا حق ہے، معذور افراد کو آج تک معاشرے نے نہیں پوچھا، نابینا افراد نوکری میں حصہ مانگ رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف میرے خلاف اشتہارات پر جتنا مرضی پیسہ خرچ کرلیں انہیں عزت نہیں ملے گی،تحریک انصاف کے خلاف تمام سیاسی پارٹیاں اکٹھی ہوگئی ہیں اور کہا جاتا ہے میں تنہا ہوگیا لیکن جدھر جاتا ہوں لوگوں کا سمندر امڈ آتا ہے، عوام نے دھرنے میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور ہم اقتدار میں آئے تو دیگر بیرونی قرضوں پر پابندی کے لئے آئین میں ترمیم کریں گے، اپنے نام پر اثاثے نہ رکھنے والوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں گے۔ مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا احتساب ہوگا۔ جیسے ہی صاف اور شفاف الیکشن ہوگا تو نئے پڑھے لکھے لوگ آئیں گے۔ہم سب نے مل کر گیارہ کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے۔ وفد میں شیخ شاہد جاوید ‘ ظریف خاں نیازی ‘ فواد چیمہ ‘حسن نیازی ‘ عبداللہ دمڑخیال کاسترو‘ جہانزیب ‘ امتیاز گل اعجاز کاہلوں غلام حیدر باری ‘ چوہدری ندیم ‘ ظریف نیازی سلمان شاہ جاوید نیاز منج ‘ ڈاکٹر سجاد رندھاوا لطیف نذر و دیگر کارکنون موجود تھے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.