پی سی بی نے ورلڈ کپ 2015ء کے لیے ابتدائی 30کھلاڑیوں کے ناموں کا انتخاب کر لیا

جمعہ 5 دسمبر 2014 16:33

پی سی بی نے ورلڈ کپ 2015ء کے لیے ابتدائی 30کھلاڑیوں کے ناموں کا انتخاب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ورلڈکپ 2015ءکیلئے 30 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے کر فہرست چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کامران اکمل، شعیب ملک، یونس خان، سعید اجمل ، فواد عالم، مصباح الحق، شاہد آفریدی، احمد شہزاد، عمر گل، حارث سہیل، محمد عرفان، عمرگل، وہاب ریاض، رضا حسن، سرفراز احمد، انور علی، سہیل تنویر، ذوالفقار بابر، صہیب مقصود اور عمر اکمل کو 30 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر عبدالرزاق کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ عبدالرزاق نے ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر چیف سلیکٹر معین خان نے کہا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ عبدالرزاق پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں تاہم اس کیلئے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی پرفارمنس اور فٹنس کو ثابت کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :