فیصل آباد میں حکومت تصادم چاہتی ہے، طاقت کا جواب طاقت سے دیا جائے گا ‘شیخ رشید احمد

جمعہ 5 دسمبر 2014 16:41

فیصل آباد میں حکومت تصادم چاہتی ہے، طاقت کا جواب طاقت سے دیا جائے گا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ فیصل آباد میں حکومت تصادم چاہتی ہے، طاقت کا جواب طاقت سے دیا جائے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مذاکرات کی آڑ میں حکومت وقت ضائع کررہی ہے، قوم کا مطالبہ حکومت سے جان چھڑانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت 8 دسمبر کو فیصل آباد میں تصادم چاہتی ہے، طاقت کا جواب طاقت سے دیا جائے گافیصل آبا میں زبردستی کسی کی بھی دکان بند نہیں کروائی جائے گی لیکن زبردستی دکانیں کھلوانے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ اسپیکرقومی اسمبلی کی سیٹ خود متنازع اور انتشار کا باعث ہے شیخ رشید نے کہا کہ اسپیکر کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کی خبریں بے بنیاد ہیں مذاکرات کیلئے عمران خان کی پارٹی میں بہت سے باصلاحیت افراد موجود ہیں جو بہتر مذاکرات کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :