جماعة الدعوة کے اجتماع میں ایک ہندو اور عیسائی نے اسلام قبول کر لیا

جمعہ 5 دسمبر 2014 17:38

جماعة الدعوة کے اجتماع میں ایک ہندو اور عیسائی نے اسلام قبول کر لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) جماعة الدعوة کے مینار پاکستان گراؤنڈ ہونے والے اجتماع کے دوسرے روز تھر پارکر کے ہندو اور لاہور کے عیسائی کے اسلام قبول کرنے پر پنڈال نعرہ تکبیر ،اللہ اکبر سے گونج اٹھا۔تھر پارکر سے آئے ہندو جوان چیتن کمار نے نماز جمعہ سے قبل آخری نشست میں اسٹیج پر جا کر اسلام قبول کیا ۔

(جاری ہے)

جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا نصر جاوید نے انہیں کلمہ پڑھایا۔لاہور کے رہائشی ایک عیسائی جوان نے بھی اسلام قبول کیا۔نو مسلموں کا نام اسد اللہ اور سیف الرحمان رکھا گیا۔دو نوں کے اسلام قبول کرنے پر پنڈال میں شرکاء کی جانب سے زبردست جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا۔

متعلقہ عنوان :