جماعة الدعوة کا اجتماع مینارپاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ثابت ہوا

جمعہ 5 دسمبر 2014 17:46

جماعة الدعوة کا اجتماع مینارپاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ثابت ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) جماعة الدعوة کا اجتماع مینارپاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ثابت ہوا۔آخری روز شدیدرش کے باوجود شرکاء میں زبردست نظم وضبط دیکھنے میں آیاجس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز مزید لاکھوں شرکاء کی آمد کے باعث اجتماع گاہ کے وسیع وعریض علاقے پر پھیلی خیمہ بستیوں کی قناتیں کھول کرانہیں بھی پنڈال میں شامل کرلیا گیا۔اجتماع کے اختتام پر امیرجماعة الدعوة حافظ محمد سعید نے کارکنان وذمہ داران کو شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :