کل رات حکومتی شخصیت سے ملاقات ہو ئی یا نہیں؟ شاہ محمودکا تردید یا تصدیق سے انکار

جمعہ 5 دسمبر 2014 18:24

کل رات حکومتی شخصیت سے ملاقات ہو ئی یا نہیں؟ شاہ محمودکا تردید یا تصدیق ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ رات اہم حکومتی شخصیت سے ہونے والی ملاقات سے متعلق سوال کا گول مول جواب دے کر صورتحال کوغیر واضح کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس سوال پر خاموش رہوں گا، میں اس ملاقات کی تصدیق یا تردید نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی طرف سے ملے جلے اشارے مل رہے ہیں، یہ مثبت ضرور ہیں مگر اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ حکومت مذاکراتی عمل میں سنجیدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب باقاعدہ بات چیت ہو گی تو میڈیا کو اور پوری قوم کو آگاہ کریں گے۔ واضح رہے گزشتہ رات تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر شاہ محمود قریشی سے ایک اہم حکومتی شخصیت نے خفیہ ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں استعمال ہونے والی گاڑی وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کے نام ہے۔

متعلقہ عنوان :