امریکا میں ایک اور سیام فام شخص پولیس فائرنگ سے ہلاک،

سیاہ فام منشیات سمگلر تھا خودکو حوالے کرنے کی بجائے فرارہوناچاہاتوگولی چلائی،پولیس کا بیان

جمعہ 5 دسمبر 2014 18:36

امریکا میں ایک اور سیام فام شخص پولیس فائرنگ سے ہلاک،

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) فینِکس میں ایک پولیس اہلکار نے ایک غیر مسلح سیاہ فام شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ متعلقہ افسر کو شبہ تھا کہ چونتیس سالہ رومین برسبون کے پاس پستول ہے، امریکا کی جنوب مغربی ریاست ایریزونا کے سب سے بڑے شہر فینکس کے محکمہ پولیس کے مطابق رومین برسبون ایک اسٹور کے باہر اپنی گاڑی میں بیٹھا تھا کہ وہاں موجود دو عینی شاہدین نے متعلقہ پولیس اہلکار کو بتایا کہ گاڑی میں موجود شخص منشیات فروخت کر رہا ہے، امریکا میں اِن دنوں سیاہ فام افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیوں پر پہلے ہی بحث چھڑی ہوئی ہے اور اِسی لیے اِس موقع پر پولیس اہلکار نے پولیس کی اضافی نفری طلب کی۔

تاہم جب اس نے یہ دیکھا کہ رومین برسبون اپنی گاڑی کی پچھلی سیٹ سے کچھ ہٹا رہا ہے، تو اس نے فوری طور پر برسبون کو اپنے ہاتھ اوپر کرنے کے لیے کہا۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار نے متعدد مرتبہ برسبون سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ہاتھ اوپر کرے، جس پر برسبون موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رومین برسبون کی تحویل سے ایک سیمی آٹو میٹک گن، اوکسیکوڈون کی گولیاں اور مبینہ طور پر چرس کی ایک ڈبیا برآمد ہوئی ہے۔

اِس پورے واقعے میں تیس سالہ پولیس اہلکار کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ فینکس میں یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر رونما ہوا ہے کہ جب امریکی ریاست میسوری کے شہر فرگوسن میں اِسی سال ایک سیام فام لڑکے کی ایک سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے ملک میں سیاہ فام افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیوں پر بحث چھڑی ہوئی۔ مائیکل بران کی ہلاکت کے سلسلے میں ڈیرن ولسن کے خلاف فرد جرم عائد نہ کرنے کے حال ہی میں سامنے آنے والے جیوری کے فیصلے کے بعد فرگوسن ایک مرتبہ پھر پر تشدد واقعات کا مرکز بنا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :