مذاکرات کیلئے تیارتاہم حکومتی رویہ نامناسب، فیصل آباد ضرور بند کریں گے: تحریک انصاف

جمعہ 5 دسمبر 2014 18:43

مذاکرات کیلئے تیارتاہم حکومتی رویہ نامناسب، فیصل آباد ضرور بند کریں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے حکومت کے ساتھ بات چیت کیلئے ہمیشہ ہی دروازے کھلے رہے ہیں اور ہم نے کبھی مذاکرات سے منہ نہیں موڑا تاہم حکومتی رویہ پہلے کی طرح اب بھی نا مناسب ہے اور زہریلی بیان بازی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی جانب سے اتوار کے روز مذاکرات کی پیشکش پر ان کا کہنا تھا ہمیں تو فی الحال حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آ تی، حکومت مذاکرات سے قبل ہی ہم سے مطالبہ کر رہی ہے کہ ہم اپنا احتجاج ختم کر دیں لیکن ہمیں مذاکرات کیلئے کوئی شرط قبول نہیں اور مذاکرات کے باوجود بھی ہمارا احتجاج ضرور ہو گا ۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہر قسم کی حکومتی پیشکش کے باوجود اتوار کے روز فیصل آباد کو ضرور بند کریں گے تاہم یقین دلاتے ہیں کہ یہ احتجاج پرامن ہو گا، اس کے برعکس حکومت فیصل آباد میں لڑائی چاہتی ہے۔