سپریم کورٹ میں نجی ٹی وی چینل کے مالک کیخلاف ایک اور درخواست دائر

جمعہ 5 دسمبر 2014 20:07

سپریم کورٹ میں نجی ٹی وی چینل کے مالک کیخلاف ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء ) سپریم کورٹ میں نجی ٹی وی چینل کے مالک کیخلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے مالک نے پاور آف اٹارنی کے ذریعے عدالتی فیصلے کیخلاف گلگت بلتستان چیف کورٹ میں اپیل دائر کی جس کا قانونی جواز نہیں۔ عدالتی فیصلے پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو درخواست محمود اختر نقوی نے عدالت عظمیٰ میں دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستانی قوانین کے مطابق پاور آف اٹارنی کے ذریعے ملک کی کسی عدالت میں مقدمہ دائر نہیں کیا جا سکتا۔

گلگت بلتستان کی عدالت نے میر شکیل الرحمان و دیگر کو 26 سال قید اور 13 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جس پر نجی وی چینل کے مالک نے پاور آف اٹارنی کے ذریعے گلگت بلتستان چیف کورٹ میں اپیل دائر کی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پاور آف اٹارنی کے ذریعے دائر کی گئی اپیل کا کوئی قانونی جواز نہیں ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انٹرپول کے ذریعے ان افراد کو واپس لا کر عدالتی فیصلے پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے۔