پاکستان ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں پہنچ سکتا ہے، انڈین ہاکی کپتان ،

پاکستان ٹیم کو انڈیا میں خوش آمدید کہتے ہیں ،میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں ، امید ہے ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ میں ان سے مقابلہ ہوگا ، سردار سنگھ

جمعہ 5 دسمبر 2014 20:08

پاکستان ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں پہنچ سکتا ہے، انڈین ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء ) انڈین ہاکی کپتان سردار سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان چھ دسمبر سے بھوبانیشور میں شروع ہونے والی ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں پہنچ سکتا ہے۔پاکستان ٹیم کو انڈیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے سنگھ نے کہا ' میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ امید ہے کہ ٹورنامنٹ کے اگلے راوٴنڈ میں ان سے مقابلہ ہو گا'۔

پاکستان کی مضبوط ٹیم ہے اور وہ اپنے پول میں حریفوں کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ساتھ پول 'اے' میں ورلڈ چیمپئنز آسٹریلیا، بیلجئم اور انگلینڈ شامل ہیں جبکہ پول 'بی' انڈیا، نیدر لینڈز، جرمنی اور ارجنٹینا پر مشتمل ہے۔پاکستان کے کپتان عمران محمد سیمی فائنل کھیلنے کیلئے پر امید ہیں۔'میں پہلے بھی انڈیا آ چکا ہوں اور یہاں واپس آ کر اچھا محسوس کر رہا ہوں'۔انہوں نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے دوران 17ویں ایشئن گیمز میں سامنے آنے والی خامیوں پر بھی کام کیا گیا۔'فی الحال ہمارا ہدف سیمی فائنلز تک رسائی ہے لیکن ہم اپنی عالمی درجہ بندی بہتر بنانے پر متوجہ ہیں'۔پاکستان ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بیلجئم کے ساتھ ہفتہ کو کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :