Live Updates

NA-122 دھاندلی کیس: عمران خان کل عدالتی ٹربیونل کے سامنے پیش ہوں گے

جمعہ 5 دسمبر 2014 20:15

NA-122 دھاندلی کیس: عمران خان کل عدالتی ٹربیونل کے سامنے پیش ہوں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کل قومی اسمبلی کے حلقہ 122 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے عدالتی ٹربیونل کے سامنے پیش ہوں گے۔ اس موقعے پر عدالت کی جانب سے ان کا حتمی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف کو گزشتہ سماعت پر گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد پیش ہونے کا حکمنامہ جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ٹربیونل کے سامنے پیشی کے بعد لاہور کی تاجر برادری سے بھی ملاقاتیں کریں گے تا کہ 15 دسمبر کو لاہور کو بند کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :