Live Updates

تحریک انصاف کا دھرنا مکمل طور پر اسٹیبلشمنٹ کا کھیل ہے، رانا ثناء اللہ، شیخ رشید اسٹیبلشمنٹ کا چہرہ ، جسے ٹاؤٹ کے طور پر تحریک انصاف میں اور پھر مسلم لیگ (ق) کو عوام تحریک کیساتھ لگادیا گیا،گفتگو

جمعہ 5 دسمبر 2014 20:28

تحریک انصاف کا دھرنا مکمل طور پر اسٹیبلشمنٹ کا کھیل ہے، رانا ثناء اللہ، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) مسلم لیگ (ن) کے راہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا دھرنا مکمل طور پر اسٹیبلشمنٹ کا کھیل ہے جس میں شیخ رشید کو کٹاؤٹ کے طور پر استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید اسٹیبلشمنٹ کا چہرہ ہے جسے کٹاؤٹ کے طور پر تحریک انصاف میں اور پھر مسلم لیگ (ق) کو عوام تحریک کیساتھ لگادیا گیا جبکہ دھرنے میں بھی بریگیڈیئر اعجاز سمیت دیگر شخصیات کو کنٹینر پر دیکھا گیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اصل میں دھرنا اسٹیبلشمنٹ کا کھیل تھا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات