انعام اللہ نیازی کی ایوان میں سخت تقریر ، (ن)لیگ کے اراکین اسمبلی کی ڈیسک بجا کر بھر پور حمایت اور داد

جمعہ 5 دسمبر 2014 21:11

انعام اللہ نیازی کی ایوان میں سخت تقریر ، (ن)لیگ کے اراکین اسمبلی کی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کزن انعام اللہ نیازی کی ایوان میں سخت تقریر پر (ن)لیگ کے اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر ان کی بھر پور حمایت کااظہار کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز انعام اللہ نیازی نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد تحریک انصاف کا نام لئے بغیر ان کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تو اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی ڈیسک بجا کر انعام اللہ نیازی کے موقف کی بھر پور حمایت اور اس پر خوشی کااظہار کرتے رہے جس پر انعام اللہ نیازی نے بھی ہاتھوں کے اشارے سے حکومتی اراکین کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :