بھارت جانے والے مسافروں کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا‘ کوئی مسافر موبائل رومنگ سروس نہیں لے سکتا، ممبئی‘ دہلی اور چنائی جانیوالے بذریعہ جہاز جاسکتے ہیں،ایف آئی اے کی بھارت جانیوالے پاکستانیوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری

جمعہ 5 دسمبر 2014 21:33

بھارت جانے والے مسافروں کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا‘ کوئی مسافر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) ایف آئی اے نے بھارت جانے والے پاکستانی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جانے والے مسافروں کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا‘ کوئی بھی مسافر موبائل رومنگ سروس نہیں لے سکتا‘ ممبئی‘ دہلی اور چنائی جانے والے بذریعہ جہاز جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو ایف آئی اے نے بھارت جانے والے پاکستانی مسافروں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق بھارت جانے والے افراد کو بھارت جان سے 24 گھنٹے پہلے اور واپس آنے پر متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرانا ہوگی۔

کوئی بھی مسافر موبائل رومنگ اور سروس نہیں لے سکے گا اور تمام مسافروں کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ ضروری ہوگا۔ ممبئی‘ دہلی اور چنائی جانے والے افراد بذریعہ جہاز جاسکتے ہیں۔ 65 سال سے زائد عمر کے مسافر متعلقہ رپورٹ سے مستثنیٰ ہوں گے

متعلقہ عنوان :