خاوند کے بیرون ملک جانے کے ارادہ سے دلبرداشتہ خاتون نے خود کشی کر لی

جمعہ 5 دسمبر 2014 22:17

خاوند کے بیرون ملک جانے کے ارادہ سے دلبرداشتہ خاتون نے خود کشی کر لی

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء)خاوند کے بیرون ملک جانے کے ارادہ سے دلبرداشتہ خاتون نے تیزاب پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روزٹبہ محمد نگر کی23 سالہ زاہدہ بی بی کے خاوند نے بیرون ملک جانے کے بارے میں بتایا جس پر اس نے خاوند کو منع کیا مگر وہ بضد رہا جس پر دلبرداشتہ ہوکرزاہدہ نے تیزاب پی لیا جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے مقامی ہسپتال سے لاہور ریفر کردیاگیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکی،متوفیہ کی شادی چودہ ماہ قبل ہوئی تھی۔