پندرہ دن تک بھارتی فوج کے سامنے چٹان بنے رہنے والے میجر شبیر شریف کا 43واں یوم شہادت

ہفتہ 6 دسمبر 2014 11:00

پندرہ دن تک بھارتی فوج کے سامنے چٹان بنے رہنے والے میجر شبیر شریف کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر 2014ء) میجر شبیر شریف شہید قوم کا وہ سپوت جس نے اکیلے ہی دشمن کے 43 سپاہی اور چار ٹینک تباہ کرنے کے ساتھ پندرہ دن تک بھارتی فوج کو سبونا نہر پر روکے رکھا ، جام شہادت نوش کیا اور اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر کے حق دار ٹھہرے۔وطن کی مٹی گواہ ہے کہ چھ دسمبر کا دن پوری قوم کے لئے باعث ِفخر ہے ، ایک اور بہادر سپوت 28 سالہ کڑیل جوان ملک پر قربان ہو گیا ۔

میجر شبیر شریف وہ فوجی جس نے 1971 میں بہادری کی وہ داستان رقم کی کہ دشمن پر لرزہ طاری کر دیا ۔ 43 دشمن فوجی اور چار ٹینک تباہ کرنے کے بعد ہیڈ سلیمانی سے چھ کلومیٹر دور بھارت کی جانب سبونا نہر کے بند پر کھڑے اس شیر نے اپنے جوانوں کو کچھ اس طرح لڑایا کہ دشمن پندرہ دن تک ایک انچ بھی آگے نہ بڑھ سکا ۔

(جاری ہے)

شہید کے ساتھی بھی ان کی بہادری کے قائل ہیں ۔

میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر واحد فوجی افسر تھے جن کو ستارہ جرات اور نشان حیدر ملا جبکہ دوران تربیت انہیں اعزازی شمشیر بھی دی گئی ۔ ان کا تعلق اس خاندان سے ہے جس کے پاس دو نشان حیدر ہیں۔ ان کے ماموں میجر عزیز بھٹی شہید بھی نشان حیدر کے حق دار ٹھہرے ۔ آپ کے چھوٹے بھائی اس وقت چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ہیں ، شہید کے ساتھی ان کو زندہ دل فوجی افسر اور بہت خوش دل انسان مانتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :