اسلام آباد:پولیس کا سرچ آپریشن، دہشتگرد سمیت 12 مشکوک افراد گرفتار

ہفتہ 6 دسمبر 2014 11:00

اسلام آباد:پولیس کا سرچ آپریشن، دہشتگرد سمیت 12 مشکوک افراد گرفتار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر 2014ء) اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک مبینہ دہشتگرد اور بارہ مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے فراش ٹاون، کچی آبادی، چٹھہ بختاور کے علاقوں میں علی الصبح سرچ آپریشن کر کے بارہ مشکوک افراد اور ایک مبینہ دہشتگرد گرفتار کو کیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ، ملزمان کو تھانے منتقل کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :