لاہور، داعش کے پمفلٹس تقسیم کرنے کے الزام میں 13 افراد گرفتار، ممنوعہ لٹریچر برآمد

ہفتہ 6 دسمبر 2014 11:00

لاہور، داعش کے پمفلٹس تقسیم کرنے کے الزام میں 13 افراد گرفتار، ممنوعہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر 2014ء) لاہور پولیس نے داعش کے پمفلٹس تقسیم کرنے اور وال چاکنگ کے الزام میں تیرہ افراد کو گرفتار کر کے ان سے مواد برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم حزب التحریر کے کار کن شہر کے مختلف علاقوں میں داعش کی وال چاکنگ اور پمفلٹس تقسیم کر رہے ہیں اور انہوں نے گلبرگ میں ایک دفتر بھی بنا رکھا ہے ۔ پولیس نے مین مارکیٹ میں چھاپہ مار کر انھیں گرفتار کر لیا ۔ ان کے قبضے سے لٹریچر ، موبائل فونز اور کمپیوٹر برآمد کر لیے ۔ پولیس نے گرفتار ملزموں کے موبائل فون کی مدد سے ان کے دیگر ساتھیوں اور رابطوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :