شیریں رحمن کو پی پی پارلیمنٹرین کا نائب صدر بنانے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، امین فہیم

ایسے فیصلوں سے پارٹی میں انتشار ہوگا،گفتگو

ہفتہ 6 دسمبر 2014 12:28

شیریں رحمن کو پی پی پارلیمنٹرین کا نائب صدر بنانے پر اعتماد میں نہیں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء ) آصف زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کو متحرک کرنے کی کوششوں میں ہیں مگر پارٹی میں اختلافات بڑھتے چلے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر مخدوم امین فہیم نے انکشاف کیاہے کہ انہیں اس بات کاعلم ہی نہیں کہ شیری رحمان کو پیپلزپارٹی کانائب صدر بنادیا گیاہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیاہے کہ اس طرح کے فیصلے ہوں گے تو پارٹی میں انتشار ہوگا۔امین فہیم کا کہنا تھا کہ شیریں رحمان کو پی پی پارلیمنٹیرین کا نائب صدر بنانے پر اعتماد میں نہیں لیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :