ملتان سینٹرل جیل ، محبوب قیدی کی پھر خود کشی کی کوشش

ہفتہ 6 دسمبر 2014 12:28

ملتان سینٹرل جیل ، محبوب قیدی کی پھر خود کشی کی کوشش

ملتان (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) سینٹرل جیل ملتان میں قید محبوب قیدی نے ایک بار پھر محبت کے ہاتھوں مجبور ہو کر خودکشی کی کوشش کی، تاہم جیل وارڈنز کی بروقت کارروائی اور مداخلت سے خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ملتان کی سینٹرل جیل میں قید عاشق قیدی نے ایک بار پھر محبوبہ سے ملاقات نہ ہونے پر خودکشی کی کوشش کی، تاہم جیل وارڈنز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غلام محمد کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عاشق قیدی نے اپنی محبوبہ سے ملاقات نہ ہونے پر ہفتہ کی صبح ایک بار پھر خودکشی کی کوشش کی۔سینٹرل جیل ملتان میں قید محبوب قیدی نے چٹائی کی مدد سے پھندہ تیار کرکے گلے میں ڈال کر خود کشی کی کوشش کی، تاہم جیل حکام کی بروقت آمد نے قیدی کی زندگی بچا لی، پولیس حکام کے مطابق غلام محمد کے خلاف اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی غلام محمد نے ڈسٹرکٹ جیل میں خود کشی کی کوشش کی تھی۔ ملزم نے اس سے قبل ڈسٹرکٹ جیل کی ٹنکی پر چڑھ کر پھندہ لگانے کی کوشش کی تھی۔قیدی کی محبوبہ بھی قتل کے مقدمے میں جیل میں سزا کاٹ رہی ہے۔ دونوں پر خاتون قیدی کے منگیتر کے قتل کا الزام ہے۔ غلام محمداورنج بہاکیخلاف تھانہ شاہ شمس میں مقدمہ درج ہے ۔

متعلقہ عنوان :