محکمہ موسمیات نے دسمبر کے آخر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی

ہفتہ 6 دسمبر 2014 12:31

محکمہ موسمیات نے دسمبر کے آخر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء )خشک سے موسم سے تنگ شہریوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے دسمبر کے آخر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز تک بارش کو کوئی امکان نہیں تاہم بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں دسمبر کے دوسرے ہفتے کے اختتام پر شمالی علاقوں سے ملک میں داخل ہوں گی اور تیسرے ہفتے سے موسم سرما کی بارشوں کا آغاز ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے تیسرے ہفتے میں شمالی علاقہ جات، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے جن سے سردی میں بتدریج اضافہ ہوگا۔