بیلجیم، مسجد کو نذر آتش کرنے والے مسلمان کو 27 برس کی سزائے قید

ہفتہ 6 دسمبر 2014 12:40

بیلجیم، مسجد کو نذر آتش کرنے والے مسلمان کو 27 برس کی سزائے قید

برسلز(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء)بیلجیم کی ایک عدالت نے مراکش سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے شخص کو 27 برس کی سزائے قید سنا دی، جس نے دارالحکومت برسلز میں ایک مسجد کو نذر آتش کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خود کو مسلمان کہنے والے 35 سالہ رشید الابخاری نے 12مارچ 2012ء کو شیعہ کمیونٹی کی ایک مسجد کو اس لیے نذر آتش کیا تھا کیونکہ وہ شام میں ایک مخصوص فرقے پر ہونے والے حملوں کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔ اس آتشزدگی کے نتیجے میں مسجد کا امام ہلاک ہو گیا تھا۔