نومی واٹس اور بین اسٹلر کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم وئل وی آرینگ کا پہلا ٹریلر جاری

ہفتہ 6 دسمبر 2014 13:23

نومی واٹس اور بین اسٹلر کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم وئل وی آرینگ کا پہلا ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) ہالی ووڈ اداکار نومی واٹس اور بین اسٹلر کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم ”وئل وی آر ینگ“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلمساز،رائٹر و ہدایتکارنوا بومباک کی اس فلم میں نومی واٹس اور بین اسٹلر کیساتھ ایڈم ڈرائیور ،امانڈا سیفرائیڈ،چارلس گورڈن اور ایڈم ہوروٹزاہم کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

نوا بومباک سمیت اسکاٹ روڈن کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی درمیانی عمر کے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھوم رہی ہے اور کیسے ایک نوجوان جوڑا ان کی شادی شدہ زندگی میں بھونچال لے آتا ہے۔

کامیڈی اور ڈرامہ لیے یہ فلم وائل وی آر ینگ اے24فلمز کے تحت اگلے سال27مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :