پاکستانی فلموں میں کام کرنا پسند کرونگا ،بات چیت جاری ہے ،تفصیلات نہیں بتا سکتا، فواد خان

ہفتہ 6 دسمبر 2014 13:35

پاکستانی فلموں میں کام کرنا پسند کرونگا ،بات چیت جاری ہے ،تفصیلات نہیں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) پاکستانی اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ میں پاکستانی فلموں میں کام کرنا پسند کرونگا اور آج کل میری اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے، فلم سائن کرنے تک تفصیلات نہیں بتا سکتا۔

(جاری ہے)

تیرہویں لکس سٹائل ایوارڈز کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الحال میری توجہ فلموں کی طرف ہے ، میں ڈراموں کے بارے میں نہیں سوچ رہا، فواد خان کو مسلسل دوسری مرتبہ بہترین اداکار سٹیلائٹ ٹی وی کی کیٹیگری کا ایوارڈ دیا گیا ، پچھلے سال انہیں ڈرامہ ہم سفر کیلئے یہ ایوارڈ دیا گیا تھا اور امسال زندگی گلزار ہے کیلئے یہ ایوارڈ انہیں دیا گیا انہوں نے کہا کہ میں ہالی ووڈ سے بہتر متاثر ہوں، انھوں نے کئی امریکن ڈراموں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستانی ڈرامے میں بھی ایسے ہی مختلف موضوعات پر توجہ دی جائے۔

انھوں نے کہا کہ اگر کچھ ایسا کام ملا جس میں وہ ٹی وی کو بدل سکیں تو وہ ضرور کریں گے تاہم فی الحال فلم ہی انہیں سیکھنے کا مواقع فراہم کر رہی ہے۔فواد خان نے کہا کہ اپناگھر ہی گھر ہوتا ہے اسی لیے میں پاکستان میں کام کرنے کو ہمیشہ ترجیح دیتا ہوں اور دیتا رہونگا ۔