پاک فوج کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، القاعدہ رہنماء عدنان الشکری جمعہ ہلاک

ہفتہ 6 دسمبر 2014 13:41

پاک فوج کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، القاعدہ رہنماء عدنان الشکری ..

راولپنڈی / جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) پاک فوج نے ہفتہ کو جنوبی وزیرستان کے کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے اہم رہنماء عدنان الشکری جمعہ کو ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔ عدنان الشکری القاعدہ کی بیرونی سرگرمیوں کا انچارج تھا، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر ہفتہ کی صبح جنوبی وزیرستان کے علاقے شین وارسک میں کارروائی کر کے عدنان الشکری جمعہ کو ہلاک کردیا،عدنان الشکری حال ہی میں شمالی وزیرستان ایجنسی سے آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے اس علاقے میں منتقل ہوا تھا اور ایک مقامی عمارت میں چھپا ہوا تھا، کارروائی میں ساتھی اور مقامی سہولت کار بھی مارے گئے، عدنان الشکری جمعہ کا شمار القاعدہ کے مرکزی رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ تنظیم کی تمام بیرونی سرگرمیوں کا انچارج تھا، کارروائی کے دوران ایک فوجی شہید اور ایک زخمی ہوگیا،پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آرمی ٹیم کو کامیاب کارروائی کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کرینگے اوران کا ہر جگہ پیچھا کرینگے اورکہیں چھپنے نہیں دینگے۔