فلپ ہیوگز کی موت ، پچ نمبر 7ناقابل استعمال قرار

ہفتہ 6 دسمبر 2014 13:47

فلپ ہیوگز کی موت ، پچ نمبر 7ناقابل استعمال قرار

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -6 دسمبر 2014ء ) آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوگز کی ناگہانی موت پر سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ نمبر 7کو ریٹائر کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق تاریخ ساز گراؤانڈ کی اس پچ کو اب ناقابل استعمال قرار دے دیا گیاہے جس پر ہیوگزکھیلتے ہوئے باؤنسر لگنے سے زخمی ہوئے اور بعد میں موت کی وادی میں چلے گئے ۔ گراؤنڈ انتظامیہ نے پچ نمبر 7کو ترک کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب اس پچ پر کوئی سرگرمی نہیں ہوگی اور مستقبل قریب میں بھی مذکورہ پچ پرکوئی میچ کھیلنے جانے کا امکان نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا اس سے قبل جرسی نمبر 64کو بھی ریٹائر کر چکا ہے ، مذکورہ جرسی ایک روزہ کرکٹ میں فلپ ہیوگز کے زیر استعمال تھی۔