کینیاکیخلاف 5 ایک روز ہ میچز کی سیریز کیلئے پاکستان اے کی 15رکنی ٹیم کا اعلان

ہفتہ 6 دسمبر 2014 13:54

کینیاکیخلاف 5 ایک روز ہ میچز کی سیریز کیلئے پاکستان اے کی 15رکنی ٹیم ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -6 دسمبر 2014ء ) کینیاکے خلاف پانچ ایک روز ہ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان اے کی 15رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیم کی قیادت ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان ، شاہ زیب احمد ،انور علی ، حماد اعظم ، عمران خان ، محمد طلحہ ، احسان عادل ، رضا حسن ، سمیع اسلم ،شرجیل خان ،فضل سبحان ،بابر اعظم ، سعد علی اور افتخار احمد شامل ہیں ۔ کینیا کی ٹیم پاکستان اے کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے 10دسمبر کو لاہور پہنچے گی اور دونوں ٹیموں کے مابین تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :