والدین سے بڑھ کر دنیا میں کوئی رشتہ نہیں، کچھ لوگ میرے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، فلمسٹار لیلیٰ

ہفتہ 6 دسمبر 2014 13:58

والدین سے بڑھ کر دنیا میں کوئی رشتہ نہیں، کچھ لوگ میرے خلاف سازشیں کر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) فلمسٹار لیلیٰ نے کہا ہے کہ والدین سے بڑھ کر دنیا میں کوئی رشتہ نہیں‘ میرے والد کی بیماری کی وجہ سے ایک ٹانگ کاٹ دی گئی ہے‘ جس کی وجہ سے میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے‘ اور دن رات ان کے علاج معالجے میں لگی ہوئی ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں لیلیٰ نے کہا کہ اس معاشرے میں کچھ منافق ایسے بھی ہیں جو سازش کرنے کا کوئی بھی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے‘والد کی صحت یابی کے بعد دوبارہ سے شوبز میں کام شروع کرکے ان کے منہ بند کر دونگی۔

متعلقہ عنوان :