بالی ووڈ کے دبنگ خان ، کنگ خان اور مسٹر پرفیکٹ کی ٹی وی پروگرام میں ایک ساتھ شرکت ، پرفارمنس پر مودی کی داد

ہفتہ 6 دسمبر 2014 14:03

بالی ووڈ کے دبنگ خان ، کنگ خان اور مسٹر پرفیکٹ کی ٹی وی پروگرام میں ایک ..

ممبئی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء ) بالی ووڈ کے دبنگ خان ، کنگ خان اور مسٹر پرفیکٹ کی رجت شرما کے پروگرام آپ کی عدالت کی اکیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک ساتھ شرکت ، پرفارمنس پر وزیراعظم نریندر مودی کی دل کھول کرداد۔ تفصیلات کے مطابق فلم انڈسٹری کے بادشاہوں کی دوستی پر جمی ہوئی برف پگھلنے لگی ، شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان نے ایک ساتھ ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی، ان کی پرفارمنس دیکھ کر پورا بھارت جھوم اٹھا۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی تینوں خانوں کی پرفارمنس پر کھل کر داد دی۔

(جاری ہے)

عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کسی فلم میں نہیں بلکہ ایک جگہ ٹی وی شو کے لیے اکٹھے ہوئے۔ رجت شرما کے پروگرام آپ کی عدالت کی اکیسویں سالگرہ منائی گئی تو ان تینوں کو بھی بلایا گیا۔ جب ان سے تیکھے اور کڑوے سوال پوچھے گئے تو انہوں نے ٹکا ٹکا کر جواب دیے۔مہمانوں میں فلمی ستاروں کے ساتھ سیاست دان بھی تھے جبکہ وزیر اعظم مودی خاص طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر بالی وڈ کے ان تین بڑے خانز نے رقص کرکے میلہ لوٹ لیا۔ یہ پروگرام اتوار کو نشر کیا جائے گا جسے دیکھنے کے لیے ابھی سے سب بے قرار ہیں۔