این اے 215دھاندلی کیس ،لیگی رکن غوث علی شاہ کامیاب قرار

ہفتہ 6 دسمبر 2014 14:21

این اے 215دھاندلی کیس ،لیگی رکن غوث علی شاہ کامیاب قرار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر 2014ء) الیکشن ٹربیونل نے این اے 215کی عذرداری کا فیصلہ سنا دیا ہے ۔الیکشن ٹریبونل نے وسان علی کی کامیابی کو کالعدم قرار دے کر مسلم لیگ رکن غوث علی شاہ کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غوث علی شاہ نے این اے 215میں وسان علی کی کامیابی چیلنج کیا تھا جس کے بعد الیکشن ٹریبونل نے وسان علی کو کالعدم قرار دے دیا ہے ۔الیکشن ٹریبونل نے ایک لاکھ 74ہزار 294ووٹ نادرا کو تصدیق کے لیے بھیجے تھے ،نادرا نے رپورٹ میں 99ہزار 752ووٹ ناقابل شناخت قرار دے دیے ہیں ۔خیرپور کے حلقہ این اے 215سے کامیاب ہونے والے امیدوار وسان علی نے 91ہزار 809حاصل کیے تھے اور غوث علی شاہ نے 66ہزار 481ووٹ حاصل کیے تھے ۔

متعلقہ عنوان :