آسٹریلوی کھلاڑیوں کا ہیوگز کے ٹیسٹ ڈبیو نمبر کی شرٹ پہننے کا فیصلہ

ہفتہ 6 دسمبر 2014 14:28

آسٹریلوی کھلاڑیوں کا ہیوگز کے ٹیسٹ ڈبیو نمبر کی شرٹ پہننے کا فیصلہ

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -6 دسمبر 2014ء ) آسٹریلوی کھلاڑیوں نے آنجہانی فلپ ہیوگز کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لیے ان کے ٹیسٹ ڈیبیو نمبر 408 والی شرٹس پہننے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ویسے تو تمام کھلاڑیوں نے اپنے ٹیسٹ ڈبیو نمبر کی شرٹس پہنی ہوتی ہے تاہم فلپ ہیوگز کی موت کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کر نے کے لیے بھارت کے خلاف 9دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی جرسی پر ہیوگز کی شرٹ کا نمبر 408لکھوالنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے اس فیصلے سے کرکٹ بورڈ کو بھی آگا ہ کر دیا ہے ۔