الیکشن کمیشن نے انتخابی ٹربیونلز کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے21 حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت ملے،10میں منظم اور 8 میں جزوی دھاندلی ہوئی، منظم دھاندلی والے حلقوں میں 8 پر (ن) لیگی امیدوار کامیاب ہوئے

ہفتہ 6 دسمبر 2014 14:33

الیکشن کمیشن نے انتخابی ٹربیونلز کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی، قومی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) الیکشن کمیشن نے انتخابی ٹربیونلز کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے21 حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت ملے،10میں منظم اور 8 میں جزوی دھاندلی ہوئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی ٹربیونل کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی ہے جس کے مطابق اب تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت ملے ہیں، جن میں سے 15 حلقوں پر منظم اور6پر جزوی دھاندلی ہوئی، منظم دھاندلی والے حلقوں میں 8 پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

2 پر پیپلز پارٹی،2 پر تحریک انصاف اور 2 پر آزاد جبکہ ایک حلقے میں جمعیت علماء اسلام(ف) کا امیدوار کامیاب ہو ا تھا،18 ماہ کی کارکردگی کی یہ رپورٹ الیکشن کمیشن کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔