اے آر وائی نیوز کے نمائندوں کی گرفتاری، ریلوے انسپکٹر نے بھانڈا پھوڑ دیا

ہفتہ 6 دسمبر 2014 14:37

اے آر وائی نیوز کے نمائندوں کی گرفتاری، ریلوے انسپکٹر نے بھانڈا پھوڑ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر 2014ء) لاہور کی عدالت میں اے آر وائی کے نمائندوں کی گرفتاری کے مقدمے کی سماعت کے دوران ریلوے انسپکٹر نے خواجہ سعد رفیق کے ملوث ہونے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ لاہور کی عدالت میں اے آروائی نیوز کے رپورٹرز کی گرفتاری کے مقدمے کی سماعت ہوئی ہے۔ سماعت کے دوران محکمہ ریلوے کے حکام نے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیے رکھا۔

(جاری ہے)

عدالت کو بار بار زبانی یقین دہانی کرائی گئی کہ ریکارڈ پیش کیا جارہا ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود عدالتی وقت ختم ہونے تک ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا ہے، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سماعت کے دوران انسپکٹر لیگل ریلوے نے بتایا کہ صبح جب عدالت نے ریکارڈ منگوایا تو اس میں کئی جرائم شامل نہیں تھے اور خواجہ سعد رفیق اور آئی جی ریلوے خود معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ انسپکٹر نے مزید بتایا کہ خواجہ سعد رفیق اور آئی جی ریلوے میں مشاورت جاری ہے کہ اس کیس کا کیا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :