پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات معمول پر لانے کا انحصار ہمیں پسندیدہ ملک کا درجہ دینے پر ہے، بھارت

ہفتہ 6 دسمبر 2014 15:00

پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات معمول پر لانے کا انحصار ہمیں پسندیدہ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) بھارت نے پاکستان کے ساتھ تجارت کا انحصار نئی دہلی کو پسندیدہ ملک قرار دینے سے منسوب کرتے ہوئے کہا ہے کہ1996 ء میں ہمسایہ ملک نے ایسا ہی کیا اور اسے مستقبل میں بھی اس پر قائم رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی صنعت و حرفت کے مرکزی وزیر نرملا استحار امدن نے کہا کہ پاکستان کے تجارت کا انحصار بھارت کو پسندید ہملک قرار دینے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے میں ناکام رہا۔انہوں نے کہا کہ1996 میں پاکستان نے بھارت کو پہلی بار پسندیدہ ملک کا درجہ دیا تاہم اسے عملی جامعہ نہ پہنایا ۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے

متعلقہ عنوان :