پاکستانی ایمپائر علیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

ہفتہ 6 دسمبر 2014 15:45

پاکستانی ایمپائر علیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -6 دسمبر 2014ء )آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی ایمپائر علیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دبئی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں علیم ڈار جب امپائرنگ کرنے کے لیے گراؤنڈ میں داخل ہوئے تو یہ ان کے ایمپائرنگ کیریئر کا 35واں میچ تھا اور اس کے ساتھ ہی انہوں زیادہ ٹی ٹونٹی مقابلو ں میں ایمپائرنگ کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ۔ ان سے قبل یہ ریکارڈ سابق آسٹریلوی ایمپائر سائمن ٹوفل کے نام تھا جنہوں نے 34میچوں میں ایمپائرنگ کر رکھی ہے ۔ 2000ء سے اپنے ایمپائرنگ کیریئر کا آغاز کرنے والے علیم ڈار 92ٹیسٹ اور 164ایک روزہ میچوں میں بھی ایمپائرنگ کر چکے ہیں ۔