Live Updates

عمران خان نے الیکشن ٹریبونل میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا: وکلاءسردار ایاز صادق

ہفتہ 6 دسمبر 2014 15:46

عمران خان نے الیکشن ٹریبونل میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا: وکلاءسردار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر 2014ء) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے وکلاءنے کہا ہے کہ عمران خان نےحلقہ این اے 122 میں دھاندلی کے الزامات کا کوئی ایک بھی ثبوت نہیں دیا۔ عمران خان کی الیکشن ٹریبونل میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعمران خان کے مخالف امیدوار اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے وکلاءکا کہنا تھا کہ پہلی بار عمران خان کسی عدالت میں حاضر ہوئے تاہم وہ آج بھی کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

سادہ سے سوالات کیے جن کے جواب میں عمران خان نے بتایاکہ اُنہیں صحیح یادتو نہیں کیونکہ دماغی چوٹ کی وجہ سے وہ اس وقت ہسپتال میں موجود تھے ،ملنے آنے والے کئی لوگوں کو وہ شناخت بھی نہیں کرسکتے تھے ، کئی لوگوں نے دھاندلی کی شکایت کی جن میں پولنگ ایجنٹ اور کارکنان بھی شامل تھے تاہم کسی ایک شخص کا نام ، تصویر یا ویڈیو پیش نہیں کرسکے ۔وکلاء کاکہناتھاکہ مزید سوال کے جواب میں عمران خان کاکہناتھا کہ ملک بھر سے تصویریں اور ویڈیوز موصول ہوئیں لیکن مذکورہ حلقے کی کوئی خاص ویڈیو یا فوٹوسے متعلق جواب نہ دے سکے ۔ سردار ایاز صادق کے وکلاءکا کہنا تھا کہ وہ جلد از جلد قانون کے مطابق کیس کا فیصلہ چاہتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات