عمران خان سے شادی کی چہ مگوئیاں ، اینکرپرسن ریحام خان کا موقف بھی سامنے آگیا
ہفتہ 6 دسمبر 2014 16:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر 2014ء) شوبز،میڈیا اور سیاست کے میدان میں سکینڈلز توبنتے اور ٹوٹتے ہیں اوردھرنے میں عمران خان کے نئے پاکستان میں شادی کے اعلان نے ہلچل مچادی اور گذشتہ کئی ہفتوں سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی کی خبریں گردش میں تھیں جس پر ایک معروف صحافی نے اپنے پروگرام میں ’نئی دلہن‘ کے بارے میں ڈھکے چھپے لیکن واضح الفاظ میں بات کی، کئی دفعہ خیبرپختونخواہ میں آنکھ کھول کر برطانیہ میں رہنے والی خاتون ٹی وی اینکر کا نام لیے بغیر ذکر ہوااور اشارةایسی باتیں بھی ہوئیں کہ مذکورہ خاتون نے عمران خان کادھرنے کے دوران انٹرویو بھی کیالیکن بالآخر ٹی وی اینکر ریحام خان نے بھی اپنا موقف دے دیاہے ۔
ریحام خان کامیڈیاچینلزکا بچگانہ عمل قراردیتے ہوئے کہناتھاکہ اس سکینڈل سے ان کی شہرت کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ،نیوز رپورٹر کو ہمیشہ ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے، اس طرح کے کسی بھی سکینڈل سے ہمیں ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔(جاری ہے)
لوگوں کے چبھتے ہوئے سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ حقیقت کوئی بھی نہیں ہوتی۔ نیوز رپورٹر کو چاہیے کہ وہ بغیر تصدیق کے کسی بھی معاملے کو یوں مت اچھالیں۔
ریحام خان شادی سے متعلق خبروں کی وجہ سے شدید ذہنی تناﺅ کا شکار ہیں اور انہوں نے اس کی سخت مذمت کی ہے۔ ریحام خان نے ایک معروف جرنلسٹ اور انگریزی اخبار کے ایڈیٹر کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ افواہ پھیلا کر بے حد غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے حالانکہ وہ ایک منجھے ہوئے جرنلسٹ تصور کئے جاتے ہیں اور جرنلسٹ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ کسی بھی بات یا خبر کی تصدیق کئے بغیر اسے عوام تک پہنچانے سے گریز کیا جائے ۔ دوسری طرف عمران خان بھی ریحام خان سے اپنی شادی کی خبر کو سراسر جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کے خلاف سازش ہے، عمران خان اور ریحام خان دونوں کی تردید سے یہ سکینڈل اپنی موت آپ مر گیا ۔ ریحام خان 1972ءمیں پیدا ہوئیں اورایم اے جرنلزم کیا ہے،ایک مدت تک بی بی سی لندن سے بھی منسلک رہیں اور موسم کا حال سناتی رہی ہیں۔ ان کی ایک شادی پہلے بھی ہو چکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.