وفاقی حکومت کا سندھ پولیس کی 2 واٹر کینن واپس کرنے سے انکار

ہفتہ 6 دسمبر 2014 16:58

وفاقی حکومت کا سندھ پولیس کی 2 واٹر کینن واپس کرنے سے انکار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) وفاقی حکومت نے 30 نومبر کو تحریک انصاف کے جلسے کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سندھ پولیس سے مستعار لی گئی 2 واٹر کینن گاڑیاں واپس کرنے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 30نومبر کو تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے تھے، اس سلسلے میں وفاق نے مظاہرین کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لئے سندھ حکومت سے 2 واٹر کینن مستعار لی تھیں اور شیڈول کے مطابق پانی کی ان توپوں کو یکم دسمبر کو واپس کراچی بھجوایا جانا تھا لیکن 6 روز بعد بھی یہ واٹر کینن اب تک وفاقی دارالحکومت میں ہی موجود ہیں۔

سندھ حکومت نے 12 دسمبر کو کراچی میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مظاہرین سے نمٹنے کے لئے واٹرکینن دوبارہ مانگی ہیں مگر وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کی فی الحال اسلام آباد میں ہی ضرورت ہے اس لئے انہیں واپس نہیں بھجوایا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :