ملک میں دہشت گردی مختلف شکلوں میں موجود ہے‘ سینیٹر پرویز رشید ،
صحافیوں سمیت پوری قوم کو اس وقت تحفظ ملے گا جب دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوگا‘ پہلی بار ریاست نے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی سلامتی کے ادارے فاٹا‘ کے پی کے‘ کراچی اور بلوچستان میں جانوں کی قربانیاں دے کر جنگ لڑ رہے ہیں تو فکری محاذ پر صحافی جنگ لڑ رہے ہیں‘ نیشنل پریس کلب میں پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 6 دسمبر 2014 19:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی مختلف شکلوں میں موجود ہے۔ صحافیوں سمیت پوری قوم کو اس وقت تحفظ ملے گا جب دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوگا۔ پہلی بار ریاست نے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی سلامتی کے ادارے فاٹا‘ کے پی کے‘ کراچی اور بلوچستان میں جانوں کی قربانیاں دے کر جنگ لڑ رہے ہیں تو فکری محاذ پر صحافی جنگ لڑ رہے ہیں۔
یہاں ہفتہ کو نیشنل پریس کلب میں پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان مسلسل اس پارلیمنٹ کو جعلی قرار دے رہے ہیں جبکہ وہ اسی سے بھاری تنخواہیں اور مراعات حاصل کرتے رہے ، وزیر اطلاعات نے دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے بارے میں کہا کہ حکومت نے مذاکرات ختم نہیں کیے تھے پی ٹی آئی مذاکرات کی میز سے اٹھ کر گئی تھی ، عمران خان اب اپنی مذاکراتی ٹیم کو دوبارہ بات کرنے کی اجازت دیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.