مشکوک بھارتی ڈیٹا، چار یورپی ملکوں میں نئی ادویات کی منظوری معطل

ہفتہ 6 دسمبر 2014 20:04

مشکوک بھارتی ڈیٹا، چار یورپی ملکوں میں نئی ادویات کی منظوری معطل

برسلز(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء)یورپی ملکوں فرانس، جرمنی، بلجیم اور لکسمبرگ میں حکام نے 25 ادویات کی مارکیٹنگ کی منظوری کا عمل معطل کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ بھارت میں ان ادویات کے تجرباتی استعمال کے بعد تیار کیے گئے ڈیٹا کے معیار سے متعلق تحفظات کی وجہ سے کیا گیا۔ بھارت میں دو درجن سے زائد ان نئی جینرک ادویات کے مریضوں پر ابتدائی تجربات سے متعلق ڈیٹا GVK Biosciences نامی ادارے نے جمع کیا تھا۔ ان چار یورپی ملکوں کی طرف سے درجنوں نئی ادویات کی مقامی منڈیوں میں فروخت کی اجازت روک دینے کی تصدیق فرانس میں اسی شعبے کے مرکزی ادارے ANSM نے بھی کر دی ہے۔