وزیر اعلیٰ سندھ نے تھرپارکر کی صورت حال پر دو رکنی کمیشن قائم کردیا

ہفتہ 6 دسمبر 2014 20:19

وزیر اعلیٰ سندھ نے تھرپارکر کی صورت حال پر دو رکنی کمیشن قائم کردیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تھرپارکر کی صورت حال پر دو رکنی کمیشن قائم کردیا ہے ۔کمیشن کا سربراہ جسٹس (ر) غلام سرور کورائی کو بنایا گیا ہے ۔کمیشن کے دوسرے رکن ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ جج ارجن رام تلریجا ہوں گے ۔تھر کی صورت حال پر قائم دو رکنی تحقیقاتی کمیشن 30روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گا۔

(جاری ہے)

کمیشن تھرمیں پیدا ہونے والے صورت حال کے اسباب ،غفلت کے مرتکب افراد اور اداروں کی نشاندہی کرے گا ۔تحقیقاتی کمیشن اس بات کی بھی تحقیقات کرے گا کہ مقامی انتظامیہ نے تھر کے معاملے پر لاپرواہی کا مظاہرہ تو نہیں کای ۔کمیشن تھر کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز بھی مرتب کرے گا اور ان تجاویز کے ذریعے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا کہ تھر کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں اور مستقبل میں ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کیا حکمت عملی ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :