ضرب عضب جاری، القاعدہ کمانڈر عدنان ساتھی سمیت ہلاک، پانچ گرفتار

ہفتہ 6 دسمبر 2014 20:26

ضرب عضب جاری، القاعدہ کمانڈر عدنان ساتھی سمیت ہلاک، پانچ گرفتار

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر۔2014ء) پاک فوج کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ، فوج نے کارروائی کر کے القاعدہ کمانڈ عدنان الشکر الجمعہ کو ساتھی سمیت ہلاک کر دیا ، پانچ دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کامیاب کارروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹر پیغام کے مطابق پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کے علاقے شین ورسک میں کارروائی کر کے القاعدہ کے کمانڈر عدنان الشکری الجمعہ کو ہلاک کر دیا ۔ عدنان القاعدہ کے بیرونی آپریشنز کا انچارج تھا اور آپریشن ضرب عضب کے بعد جنوبی وزیرستان میں آ کرچھپ گیا تھا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں القاعدہ کمانڈر عدنان کا قریبی ساتھی بھی مارا گیا جبکہ پانچ دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

کارروائی کے دوران پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی ، شدت پسندوں کا پیچھا کر کے ان کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :