وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستا ن کے بیٹے ثاقب برجیس نے سرمایہ کار کے ایک کروڑ 80لاکھ روپے ہڑپ کرلئے،پولیس نے ملزم کی بجائے مدعی پر مقدمہ درج کر کے جیل بھجوادیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا واقعہ کا نوٹس ، رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 6 دسمبر 2014 21:20

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستا ن کے بیٹے ثاقب برجیس نے سرمایہ کار ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر کے بیٹے ثاقب برجیس نے سرمایہ کار کے ایک کروڑ 80لاکھ روپے ہڑپ کرلئے،پولیس نے مجرم کی بجائے مدعی پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر برجیس طاہر کے بیٹے ثاقب برجیس نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق کریم سے سرمایہ کاری کے نام پر ایک کروڑ 80 لاکھ روپے لے کر ہڑپ کر لئے اور جب صادق کریم کی اپیل پر اعلیٰ عدلیہ نے پولیس کو برجیس طاہر کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کو کہا تو پولیس کو پتہ چلا کہ یہ وفاقی وزیر برجیس طاہر کا بیٹا ہے تو اس نے الٹا مدعی صادق کریم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیااور 9 دن کینٹ جیل میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

صادق کریم کی فیملی نے لندن سے لاہور آ کر وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی کہ انہیں انصاف دلایا جائے جس پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے فوراً واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔