پاکستان سنی تحریک ٹنڈوالہیار کی جانب سے (کل) یوم ثقافت ریلی نکالنے کا اعلان

ہفتہ 6 دسمبر 2014 21:21

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) پاکستان سنی تحریک ٹنڈوالہیار کی جانب سے (آج) اتوار کو یوم ثقافت ریلی نکالنے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سنی تحریک ٹنڈوالہیار شہید عباس قادری یونٹ میں منعقدہ اجلاس سے ضلعی کنوئیر حافظ علی اصغر نقشبندی ،سید اسماعیل شاہ ،سید حسین شاہ ،بابر شاہ ،مولانا محراب علی طاہری ،سید اسلم شاہ ،ریاض احمد عباسی ،عامر عباسی ،شاہ روخ زیدی ،آصف شاہ اور منور علی نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ سنی تحریک ثروت اعجا زقادری کی ہدایت پر سند ھ بھر میں یوم ثقافت پر ریلی اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ضلعی کنوئیر حافظ علی اصغر نقشبندی نے کہا کہ ہر ملک اور ہر صوبے کی اپنی ثقافت ہوتی ہے ۔اور اس میں رہنے والے افراد کو چائیے کہ وہ اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے اس طرح کے پروگرامات کو فروغ دیا جائے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ملک میں مسلم لیگ ن او ر پیپلز پارٹی کا مک مکا ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔پاکستان سنی تحریک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر اقدام کرنے کو تیا رہے ۔سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کی قیادت میں سنی تحریک مزید مضبوط ہورہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :