سکھر ، قومی شاہراہ پر ٹرالر اور ماتمی جلوس میں جانے والے زائرین سے بھری سوزوکی کے درمیان ،ٹکر‘13بچوں ‘پانچ خواتین سمیت 22 افراد زخمی ،سول اسپتال میں ایمرجنسی نفاذ ، زخمیوں کو طبی امداد فراہم

پولیس نے ٹرالر اور سوزکی کو تحویل میں لیکر ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 6 دسمبر 2014 21:59

سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) سکھر میں قومی شاہراہ پر ٹرالر اور ماتمی جلوس میں جانے والے زائرین سے بھری سوزوکی کے درمیان ٹکر‘13بچوں ‘پانچ خواتین سمیت 22 افراد زخمی ،زخمی ہونے والے افراد سنگرار سے کنب ماتمی جلوس میں شرکت کیلئے جا رہے تھے ، تمام افراد کو تعلق سید برادری سے ہے ، سول اسپتال میں ایمرجنسی نفاذ ، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ، پولیس نے ٹرالر اور سوزکی کو تحویل میں لیکر ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں قومی شاہراہ کجھور منڈی کے قریب تیز رفتار ٹرالرنے سنگرار سے کنب جاگیر کے مقام پر ماتمی جلوس میں شرکت کیلئے جانے والے زائرین سے بھری سوزوکی کو پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں سوزوکی الٹ گئی سوزکی میں سوار سنگرار کے قریبی علاقہ کے سید برادری کے تیرہ بچوں‘ پانچ خواتین سمیت بائیس افرادثمرین ولد گوہر شاہ ، دلدار شاہ ولد غلام نبی شاہ ، بی بی شبانہ ، بی بی بلقیس ، بی بی فرحانہ ، تنویر شاہ ، امیر شاہ ، ضمیر شاہ ، بی بی معصومہ ، کاشف شاہ ، بی بی رخسانہ ، بی بی چاندنی ، سید ناز ، مسمات روبینہ ، بی بی سوہنی ، بی بی زبیدہ ، مسمات نسرین شدید زخمی ہو گئے زخمیو ں کو فوری طور پر سکھر کے سرکاری اسپتال ( جی ایم سی میڈیکل ) اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی ٹرالر اور سوزکی میں ہونی والی ٹکر کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس نے ٹرالر اور سوزوکی کو اپنی تحویل میں لیکر دونوں کے ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

زخمیوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہر سال سنگرار سے کنب کے علاقے جاگیر میں سالانہ ماتمی جلوس میں زیارت کیلئے جاتے ہیں افسوس ہے کہ اس حادثے کے بعد وہ زیارت میں شامل نہیں ہو سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :